ریکوڈک پراجیکٹ میں حکومت کے شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنےپر غور

Oct 03, 2023 | 13:06:PM
 ریکوڈک پراجیکٹ میں حکومت کے شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنےپر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت قومی اثاثے بیچنے پر تل گئی،سعودی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ریکوڈک پراجیکٹ میں اپنے شیئرز کی سعودی عرب کو فروخت پر غور شروع کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے بھی پراجیکٹ کا حصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار  کیا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری کونسل ایس آئی ایف سی نے وفاقی اداروں کو خط لکھ کر آئندہ مہینوں میں سعودی کمپنیوں کے ساتھ لین دین کو حتمی شکل دینے پر زور  دیا ہے۔

ضرورپڑھیں:مفروضوں کی نہیں حقیقت کی زبان جانتا ہوں،اس عدالت نے مارشل لاء کو قانونی راستے دئیے: چیف جسٹس

 ایس آئی ایف سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ معدنیات کی تلاش کے لیے سعودی عرب کے پاس ریکوڈک میں علیحدہ بلاک ہو لیکن سعودی عرب کی دلچسپی موجودہ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری میں ہے، سعودی عرب کسی ایسے علاقے میں کان کنی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا جہاں پہلے کوئی کام نہ ہوا ہو ۔