فیس بک سے آمدنی کا حصول کیسےممکن؟ صارفین کے لیےبڑی خوشخبری

Nov 03, 2022 | 16:01:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فیس بک سے آمدنی کا حصول کیسےممکن؟بڑی خوشخبری
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں تمام صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی مدد سے وہ اس پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔اگر آپ فیس بک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اب تمام صارفین کے لیے یہ موقع دستیاب ہے۔پروفائل پروفیشنل موڈ کی آزمائش کمپنی کی جانب سے دسمبر 2021 میں امریکا میں شروع کی گئی تھی اور اب تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروفیشنل موڈ کسی حد تک فیس بک پیجز سے ملتا جلتا فیچر ہے جس سے صارفین اس سوشل نیٹ ورک پر اپنے مواد پر آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔پروفائل کو پروفیشنل موڈ پر تبدیل کرنے کے بعد صارفین کو اینالیٹکس ٹولز اور آمدنی کے حصول میں مددگار فیچرز جیسے فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام تک رسائی مل جائے گی، جہاں وہ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔پروفیشنل موڈ سے صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ کے فالوورز سے براہ راست رقم حاصل کرنے کے پروگرام اسٹارز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔کمپنی کی جانب سے پروفیشنل موڈ استعمال کرنے والے محدود صارفین پر فیس بک ریلز میں اشتہارات کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔کمپنی کے مطابق اس موڈ سے عالمی سطح پر فالوورز بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارف اپنے دوستوں اور گھروالوں سے منسلک رہ سکتا ہے۔

آسان الفاظ میں یہ انفرادی صارفین کا ایک پیج ہے جو بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے آپ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پروفیشنل میں تبدیل کردیں۔فیس بک کے مطابق پروفیشنل موڈ سے تخلیق کاروں کو ایک علیحدہ پروفائل میں اپنی رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی جس کے لیے انہیں مختلف ٹولز اور فیچرز دستیاب ہوں گے۔اس مقصد کے لیے صارف کو اپنی فیس بک پروفائل میں جاکر ایڈٹ پروفائل کے برابر میں تھری ڈاٹ مینیو میں جانا ہوگا۔اس مینیو پر کلک کرنے پر نیچے ٹرن آن پروفیشنل موڈ کا آپشن موجود ہوگا جس پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور بس۔