عید کے رنگ۔شہریوں نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا

May 03, 2022 | 15:24:PM
تفریح گاہوں میں رونق لگ گئی، فائل فوٹو
کیپشن: تفریح گاہوں میں رونق لگ گئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نماز عید کے بعد عیدی وصول کرتے ہی  بچہ پارٹی نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تفریح گاہوں میں تل دھرنے کو جگہ نہیں، کوئی جھولے لے کر خوش تو کوئی اونٹ کی سواری میں مگن ہے۔ گھروں میں خواتین مہمانوں کی خاطر مدارات کی تیاریوں میں لگ گئیں، کسی نے اماں تو کسی نے ساس کی ریسیپی سے فائدہ اٹھایا۔ بریانی، چکن کڑاہی، مٹن چانپ ، شامی کباب سے عزیز رشتہ داروں کیلئے لذیذ پکوانوں کی تیاری جاری ہے۔

قبل ازیں نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کرنے اور فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کرلیا۔عید الفطر کے موقع پر پھولوں کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، پھول کی پتیوں کی 400 روپے سے 600 روپے فی کلو فروخت جاری رہی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان سے پہلے ایک سو سے ڈیڑھ سو روپے فی کلو پتیاں فروخت ہوتی تھیں، اب قبروں پر بھی پھولوں کی پتیاں لے جانی مشکل ہو گئیں ہیں۔ انتظامیہ کو چاہئیے کہ مذہبی تہوار کے موقع پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:      پی ٹی آئی قیادت مسجد نبوی واقعے کی مذمت کرے: رانا ثناء اللہ