عام انتخابات  کب ہوں گے۔۔؟پی پی رہنما نے پیشگوئی کردی

May 03, 2022 | 13:09:PM
عام انتخابات  کب ہوں گے۔۔؟پی پی رہنما نے پیشگوئی کردی
کیپشن: خاتون ووٹ کاسٹ کر رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے عام انتخابات کے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات  فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوتے دیکھ رہا ہوں،  شیخ رشید غریب آدمی ہے اسے کون مارے گا، حکومت کسی کو مارنے کا ارادہ نہیں رکھتی،شور مچانے سے سچ کی آواز کو دبائی نہیں جا سکتی۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہوگا، خود کو بہادر سمجھنے والے اب احتساب سے بھاگ رہے ہیں،عمران خان، شیخ رشید اڈیالہ اور خیرپور جیل نہیں بلکہ اب مچ جیل جائیں گے، دھرنے دھرنے ہی ہوتے ہیں، دھرنوں سےحکومتیں نہیں جاتی، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے اسے رد کیا۔نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام  کو مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیںمسجد نبویؐ واقعہ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے سعودی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا