سستے سٹورز بھی مہنگے ہوگئے

Mar 03, 2023 | 11:33:AM
سستے سٹورز بھی مہنگے ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)ڈالر کی قیمت میں اضافہ کھانے پینے کی اشیا پر اثر انداز ہونے لگا ۔یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈز نے اپنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔


یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، کریم اور جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ضرور پڑھیں :گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک لیٹر دودھ 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیک 217 سے بڑھ کر 247 روپے کا ہوگیا جب کہ 900 گرام چائے کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 900 گرام چائے کا پیک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 200 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اور ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔