ملک بھر میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Jun 03, 2023 | 22:20:PM
Country, Rain, Department of Meteorology, Important Forecast, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )موسمیاتی تبدیلیاں یا کچھ اور شدید ترین گرم مہینہ قرار دیئے جانے والے  جون میں جنوری کی سی ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے ، دوسری جانب سے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اتوار  کے روز اسلام آباد میں موسم  خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سوات،کرم ،وزیرستان، کوہستان، دیر  اور ڈی آئی خان میں  چند مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا، میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین عمران خان کی ایک اور وکٹ لے اڑے

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے، جن علاقوں میں بارش متوقع ہے ان میں   ڈی جی خان،راجن پور، لیہ، ملتان، بہاولپور،رحیم یار خان اورصادق آباد شامل ہیں ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں    موسم خشک اور گرم  رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ  ژوب،موسی  خیل، بارکھان،لورالائی اورکوہلو میں تیز ہواؤ ں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،  کشمیر   میں   چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔