موٹر وے ایم 14 شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی

Jan 03, 2024 | 01:14:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز : رات گہری ہوتے ہی پنجاب پر دھند کی چارد پھیل گئی۔اسلام آباد میں  شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی آج شب موٹر ویز بند ہونے کا آغاز اٹک میں موٹر وے M-14  کی بندش سے ہوا۔  

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں شدید دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے اور  شہریوں کو  دھند کے دوران سڑکوں پر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایم 14 کو علاقہ میں شدید دھند ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ موٹروے سی پیک M-14 کو ہکلہ سے داؤد خیل تک بند کیا گیا ہے

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ہکلہ سے کھڑپہ کے مقام تک شدید دھند اور حدنگاہ بہت کم رہ گئی ہے۔ ہکلہ، فتح جنگ، مٹھیال ، تھٹی کلراں اور کھڑپہ کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حدنگاہ میں بہتری آنے پر موٹروے سی پیک M-14 کو کھول دیا جائے گا۔

 موٹروے سی پیک M-14 کو ھکلہ سے داؤد خیل تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔ سڑک پرموجود ٹریفک کو کلیئر کیا جارہا ہے جبکہ نئی آنے والی گاڑیوں کو  متبادل روٹ جی ٹی روڈ  پر بھیجا جا رہا ہے۔ داودخیل انٹرچینج سے گاڑیوں کو میانوالی بنوں روڈ پر موڑا جا رہا ہے۔