پاک فوج کے سینئر افسر نے متنازع یو ٹیوبر پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا

Jan 03, 2023 | 23:10:PM
پاک فوج, سینئر افسر, متنازع, یو ٹیوبر, ہتک عزت, مقدمہ
کیپشن: برطانوی ہائی کورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک فوج کے ایک سینئر افسر نے متنازع یو ٹیوبر پر برطانوی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ کردیا۔ 
یو ٹیوبر ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ پر مقدمہ  حاضر سروس افسر نے کیا ،یو ٹیوبر نے بریگیڈئیر راشد نصیر پر پی ٹی آئی کے خلاف انتخابی دھاندلی، جنرل ریٹائرڈ باجوہ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کئے تھے،یو ٹیوبر نے بریگیڈئیر پر پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے آصف زرداری سے خفیہ ملاقاتوں کے الزامات بھی لگائے۔
عدالتی دستاویز کے مطابق یو ٹیوبر نے 14 جون 2022 کو حاضر سروس فوجی کے خلاف مہم کا آغاز کیا،یو ٹیوبر نے اپنے خلاف دائر ہونے والے مقدمے کی تصدیق کی ہے،مدعی کے وکلا کا مؤقف تھا کہ

یو ٹیوبر کی طرف سے چلائی گئی مہم سے حاضر سروس بریگیڈئیر کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، یو ٹیوبر گزشتہ سال اپریل میں اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد لندن پہنچے تھے۔

 یو ٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ٹوئٹس اور وی لوگ میں دی گئی معلومات اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ذرائع کی فراہم کردہ تھیں۔