طبی ماہرین نے روسی کورونا ویکسین کو موثر اور محفوظ قرار دیدیا

Feb 03, 2021 | 23:30:PM
 طبی ماہرین نے روسی کورونا ویکسین کو موثر اور محفوظ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برٹش میڈیکل جرنل میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے 'اسپوتنک V' ویکسین کو محفوظ اور کورونا وائرس کے خلاف موثر قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حتمی مراحل میں 'اسپوتنک V' ویکسین 91.6 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی ویکسین کو دنیا کے 12 ممالک منظوری دے چکے ہیں جب کہ 6 ممالک کو یہ ویکسین فراہم بھی کی جاچکی ہے۔اب شمالی امریکی  میکسیکو نے بھی ملک میں روسی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
خیال رہے کہ روس نے سب سے پہلے کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی اور اگست میں منظور کی گئی ویکسین کو دسمبر میں تقسیم کرنے کا بھی آغاز کردیا تھا تاہم جلد بازی اور تیسرا ٹرائل مکمل ہونے سے قبل ہی ویکسین کی کامیابی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔