وزارت دفاع کا بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی

Sep 02, 2022 | 21:30:PM
وزارت دفاع، سابق فوجیوں، تنظیموں، اظہار لاتعلقی کااعلان،
کیپشن: وزارت دفاع لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
وزارت دفاع نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان سے متعلق وضاحتی بیان میں کہاہے کہ وزارت دفاع ایسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتی،ان تنظیموں کے خیراتی مقاصد، سیلاب زدگان کی امداد اور عوامی خدمت کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ان تنظیموں کو مسلح افواج کی جانب سے بھی تسلیم نہیں کیا گیا، سابق فوجیوں کی ان تنظیموں کا مسلح افواج کی حمایت یا تسلیم کرنے کا دعویٰ بھی حقائق کے منافی ہے، مسلح افواج نے ایسی سوسائٹیوں کو نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت ہے۔
بیان میں مزید کہاگیاہے کہ وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے امور کار بارے رہنما اصول واضح ہیں، مستقبل کی مشاورت اور رہنمائی کیلئے وزارت دفاع میں یہ پالیسی دستیاب ہے، اس پالیسی اور اصولوں کی خلاف ورزی قابل تعزیر جرم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں؛ صدر عارف علوی کی تمام جماعتوں سے سیاست روکنے کی اپیل