سونا مزید مہنگا، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

May 02, 2023 | 18:43:PM
سونا مزید مہنگا، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی عدم استحکام اور روپے کی مسلسل بے توقیری کے باعث ڈالر اور سونے کی قیمت میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج استحکام رہا لیکن  پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  1500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر  پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 1990 ڈالر فی اونس کی سطح پر قائم ہے، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونا 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے کا ہوگیا، فی تولہ چاندی کی بات کی جائے تو اس میں 130 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ چاندی 2730 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔