ایم کیو ایم کاوزارت عظمیٰ کے الیکشن میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ

Mar 02, 2024 | 23:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد نے متحدہ کےرہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔لیگی وفد میں احسن اقبال، سعد رفیق، رانا تنویر جبکہ ایم کیو ایم کے وفد  میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار،مصطفیٰ کمال ،امین الحق،اور آسیہ اسحاق شامل تھیں۔

ملاقات کے بعد گفتگو میں رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم سے وزیراعظم کا ووٹ مانگنے آئے ہیں،شہبازشریف کی طبعیت خراب تھی ورنہ وہ خود ایم کیو ایم کے پاس ووٹ کی درخواست کیلئےآتے،ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کیلئےمعاہدہ ہوا ہے،ایم کیو ایم وزیراعظم کے لئے ہمیں ووٹ دے گی،مصطفیٰ کمال نے کہا  الیکشن سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے،ووٹ لینے دینے کی بات کم اور پاکستان کے مسائل پر زیادہ بات ہوئی،کل شہبازشریف وزیراعظم بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب لیگی ایم این اے کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنا مہنگا پڑ گیا