نومنتخب لیگی ایم این اے کوسپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے پر شو کاز نوٹس جاری

Mar 02, 2024 | 21:45:PM
نومنتخب لیگی ایم این اے کوسپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے پر شو کاز نوٹس جاری
کیپشن: ن لیگ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نومنتخب لیگی ایم این اے کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے نیلسن عظیم کوسپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، جس پر آپ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے،نوٹس میں 7 دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ سابق کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق