تیزی سے زخم بھرنے والی ’برقی پٹی‘ تیار  

Mar 02, 2023 | 12:07:PM
ماہرین نے ایک ایسی برقی پٹی تیار کر لی ہے جس میں نہایت تیزی سے زخم بھر نے کی صلاحیت موجود ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہرین نے ایک ایسی برقی پٹی تیار کر لی ہے جس میں نہایت تیزی سے زخم بھر نے کی صلاحیت موجود ہے۔

اس برقی پٹی کو نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسداں پروفیسرگیولرمو امیراور ان کی ٹیم نے تیا رکیا اور کامیاب تجربہ  کرکے اس کی متاثر کن کارکردگی بھی دیکھی گئی۔

اس برقی پٹی کی خاص با ت یہ بھی ہے کہ یہ نا صرف 30 فیصد تیزی سے زخم کو بھرتی  ہے بلکہ زخم کی معلومات مسلسل کسی بیرونی آلے مثلاً اسمارٹ فون تک بھیجتی رہتی ہے۔

یہ برقی پٹی روئی کے ٹکڑے پر آسانی سے چپک جاتی ہے اور زخم پر لگتے ہی یہ ہلکی برقی رو خارج کرنے لگتا ہے ۔

اس طرح زخم تیزی سے بھرتا ہے۔ پھر مائیکروالیکٹرانکس سے کاڑھے گئے سینسر اور سرکٹ زخم پرمسلسل نظر رکھتے ہیں اور اس کی اطلاع کسی ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر وصول کی جاسکتی ہے۔ یہ زخم میں کسی انفیکشن کی اطلاع بھی دے سکتا ہے۔