چٹ پٹی "میکرونی ود پران " بنا کرکھائیں

Apr 06, 2024 | 10:34:AM
چٹ پٹی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک اب بس چند دنوں کا مہمان ہے، اس بابرکت مہینے کے اختتام کے ساتھ ہی افطار کے دستر خوان کی رونقیں بھی ماند پڑ جائیں گی تو کیوں ناں اس سے قبل ’میکرونی ود پران‘ بنا کر گھر والوں کے دل جیت لیں۔ 

تو کیوں نہ افطاری میں اپنے گھر والوں اور احباب کی تواضع  چٹ پٹے  اور ذائقہ دار لذیذ میکرونی چاٹ سے کریں، جس کاآسان طریقہ آج ہم آپکو بتائیں گے۔
 اجزا:

جھینگے ½کلو، ابلی میکرونی ½پیکٹ، دودھ ½کلو، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، پارسلے ¼گٹھی، بھنا ہوا میدہ 3۔4 کھانے کے چمچ، اوریگانو ½چائے کا چمچ، روزمیری ½چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل 2 کھانے کے چمچ ، چیڈر چیز 2 سلائس۔

ترکیب:

 پہلے پین میں تھوڑا سا تیل گرم کرکے ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ اور ½کلو جھینگوں کو شیلو فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

 اب ایک کڑاہی میں ½کلو دودھ ابالیں،جب دودھ ابلنے لگے تو 3۔4 کھانے کے چمچ بھنے میدے سے اسے گاڑھا کرلیں۔جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں ½چائے کا چمچ اوریگانو، ½چائے کا چمچ روز میری، حسبِ ذائقہ نمک، ایک چائے کا چمچ  کٹی کالی مرچ، 2 عدد چیڈر چیز سلائس اور ½پیکٹ ابلی ہوئی میکرونی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

 آخر میں شیلو فرائی جھینگے شامل کرکے مکس کریں اور نکال کر سرو کریں۔