بھارت:سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ اور فراڈ واقعات میں اضافہ، الرٹ جاری

Mar 02, 2021 | 13:33:PM
بھارت:سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ اور فراڈ واقعات میں اضافہ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا کے ذریعہ بلیک میلنگ اور دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔مختلف ریاستوں میں پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو الر ٹ رہنے کا مشورہ دیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ممبئی سائبر کرائم سیل نے سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ اور ڈاکٹریٹ ویڈیوز کی آڑ میں بلیک میلنگ کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ سائبر کرائم برانچ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا ایڈوائزری پر عمل کریں ، تاکہ وہ سائبر کریمنلز کی آن لائن دھوکہ دہی سے خود کو بچاسکیں۔ اس کے تحت پولیس نے کچھ اہم معلومات شیئر کی ہے اور ان پر دھیان دینے پر زور دیا ہے ۔سوشل میڈیا کو ہر عمر کے لوگ استعمال کرتے ہیں، ان میں نابالغ بھی شامل ہیں، لہذا  والدین کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود بچوں کے ذریعہ انجام دی جانے والی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیں ۔

ممبئی سائبر کرائم سیل کے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی نامعلوم شخص پر بھروسہ کرتے ہوئے ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے شیئر نہ کریں۔ والدین کو سوشل میڈیا سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔سوشل میڈیا پر بچوں کے دوستوں کی فہرست کو وقتا فوقتا چیک کیا جانا چاہئے۔ انجان لوگوں سے دوستی نہ کریں۔سکول، کالج اور والدین کے بارے میں نجی معلومات کسی بھی نامعلوم شخص کو سوشل میڈیا کے ذریعہ نہ دیں۔سائبر جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ بلیک میل کا نشانہ بننے یا سوشل میڈیا کے ذریعہ دھمکی ملنے کی صورت میں والدین کو اطلاع دینا چاہئے یا والدین کو بچوں سے ایسے معاملات پر بات چیت کریں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہر وقت نجی سیٹنگ میں رکھناچاہیے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بے ہودہ چیزیں ، سرگرمیاں اور ناپسندیدہ موبائل ایپس ڈاؤن لوڈ کرکے گمراہ کن دنیا میں نہ پھنسیں۔اس طرح کی بہت ساری اہم معلومات شیئر کرکے ، اس پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز ممبئی پولیس نے انسٹاگرام اور یوٹیوب کے ذریعہ 3 یوٹیوب صارفین کو بلیک میل کرنے کے معاملے میں ملزم کو سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔