سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی، ہوائیں چلیں گی ،بارش ہوگی

Jun 02, 2023 | 10:16:AM
 لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔ دن بھر سمندری ہوائیں چلیں گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عادیہ ناز) لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔ دن بھر سمندری ہوائیں چلیں گی۔

لاہور میں موسم کی ملی جلی کیفیت برقرار رہے گی۔ تمام دن بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہرکا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔

شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 172 ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 220 ریکارڈ، مال روڈ پرآلودگی کی شرح 203 ریکارڈ، جوہر ٹاون میں 181 جبکہ شاہدرہ میں شرح 168 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں گھنے سمندری بادلوں کی انٹری پر بحیرہ عرب سے نمی زائد ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔ شہر میں دن بھر سمندری ہوائیں چلیں گی۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤ واقعات: عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی، شامل تفتیش کیا جائے، عدالت

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 

ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 10 سے 15 ناٹیکل مائل ریکارڈ کی گئی ہے۔