جلاؤ گھیراؤ واقعات: عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی، شامل تفتیش کیا جائے، عدالت

Jun 02, 2023 | 10:06:AM
جلاؤ گھیراؤ واقعات: عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی، شامل تفتیش کیا جائے، عدالت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بُٹر نے جناح ہاؤس حملے سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کچھ وقت کیلئے مؤخر کردی۔

اس سے پہلے عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے عمران خان کے پیش ہونے کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں ان کے وکیل نے بتایا کہ وہ کچھ دیر میں پیش ہوجائیں گے۔

اس کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ کیا عمران خان شامل تفتیش ہوئے

جس کے جواب میں بتایا گیا کہ عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

اس پر عمران خان کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عمران خان سے گھر پر جا کر تفتیش کی جائے، عمران خان ویڈیو لنک سے بھی شامل تفتیش ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی نے چیئر مین نیب کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اس کے بعد عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت کے کمرے میں پہنچے تو شور شرابے پر اظہار برہمی کیا اور جسٹس اعجاز بٹر نے کہا کہ ملزم کو باہر لے جائیں، کورٹ کا ماحول خراب نہیں کریں۔

اس کے بعد عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو شامل تفتیش ہونا پڑے گا، بتائیں کب شامل تفتیش ہوسکتے ہیں۔

اس کے جواب میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سیکورٹی کے خدشات ہیں، عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا ’جج صاحب جان کو خطرہ ہے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔

اس کے جواب میں عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی کی جا رہی ہے عمران خان شامال تفتیش ہوں۔

اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیں 20 یا 21 جون کی تاریخ دی جائے، ہم شامل تفتیش ہو جائیں گے۔