اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلورز آف گاڈ کا آفیشل ٹریلر جاری 

Jun 02, 2023 | 09:53:AM
پاکستانی اینیمیڈڈ فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلورز آف گاڈ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، تھری ڈی اینیمیڈڈ فلم عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔اینمیڈڈ فلم کو مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیاہے۔ یہ پاکستان کی پہلی3D سٹیریوسکوپک فلم بھی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   پاکستانی اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلورز آف گاڈ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، تھری ڈی اینیمیٹڈ  فلم عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔اینیمیٹڈ  فلم کو مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیاہے۔ یہ پاکستان کی پہلی3D سٹیریوسکوپک فلم بھی ہے۔ 

فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوان اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے۔ 

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ یار کو محافظ کہا گیا ہے۔ جس میں اسے ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ ایک پھول کو جگائے اور اپنے والد کو بچائے۔ اس ٹریلر میں ایک اللہ یار اپنے دیئے گئے ٹاسک کو انجام دینے کے ایک نئی دنیا میں چلے جاتا ہے۔

اس پاکستانی فلم کے لیے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکاروں نے آواز دی ہے جن میں ہمایوں سعید، علی ظفر، بشریٰ انصاری، اقرا عزیز، میرا، نادیہ جمیل، انعم زیدی شامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

یہ پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا سیکوئل ہے۔ یہ ایک ایکشن تھرلر، سائنس فکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان اینیمیٹڈ فلم دی لیجنڈ آف مارخور کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ فلم عالمی سطح پر پہلی پاکستانی اینیمیڈڈ فلم کے طور پر متعارف ہوئی جس نے کئی ایوارڈز جیتے۔

مزید پڑھیں:  گلوکار علی ظفر نے سیاست میں  آنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی

آئی ایم ڈی بی (IMDB) کی رینکنگ میں3 برس تک یہ پہلی پاکستانی فلم رہی جو ٹاپ پر رہی ۔ جس کے بعد نیٹ فلیکس میں اسٹریم ہونے والی بھی یہ پہلی پاکستانی فلم تھی۔پہلے اللہ یار اینڈ دی 100 فلورز آف گاڈ کی نمائش 2 جون کو ہونا تھی تاہم اب اس فلم کو عید الحضیٰ کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کیا جارہا ہے ۔