زیر سمندر آکٹوپس کی نئی حیرت انگیز نرسری دریافت

Jul 02, 2023 | 09:09:AM
  کوسٹا ریکا کے ساحل سے بحر اوقیانوس کی سطح سے تقریباً 2 میل گہرائی میں محققین نے ایک آکٹوپس نرسری دریافت کی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کوسٹا ریکا کے ساحل سے بحر اوقیانوس کی سطح سے تقریباً 2 میل گہرائی میں محققین نے ایک آکٹوپس نرسری دریافت کی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین ہفتوں پر مشتمل مہم کے دوران شمٹ اوشین انسٹی ٹیوٹ کے فالکور نامی ریسرچ جہاز پر سوار سائنسدانوں نے زیر سمندر سینکڑوں کی تعداد میں آکٹوپس کی آبادی کو دریافت کیا جو کہ فٹ بال کے میدان جتنی جگہ پر پھیلی ہوئی تھی۔

آکٹوپس کی یہ نرسری 2,800 میٹر (1.7 میل) گہرائی میں واقع ہے اور اسکی دریافت جہاز سے بھیجے گئے زیرِ آب روبوٹ ROV Subastian کی مدد سے کی گئی۔

بیگلو لیبارٹری فار اوشین سائنسز کے سینئر ریسرچ سائنسدان اور جیومیکروبائیولوجسٹ بیتھ آرکٹ نے کہا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس نرسری میں مادائیں اپنے انڈوں کی حفاظت کررہی تھیں جبکہ کچھ انڈوں میں سے بچے نکلنے والے تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹویٹر نے صارفین پر نئی پابندیاں لگا دیں

دوسری جانب کوسٹا ریکا یونیورسٹی کے سینٹر فار ریسرچ ان میرین سائنسز اینڈ لِمنولوجی کے محقق جارج کورٹس نے کہا کہ یہ واقعی ایک دلچسپ لمحہ تھا کیونکہ ہم اس کی توقع نہیں کر رہے تھے۔