عمران خان کی وجہ سے آئی ایم ایف پاکستان پر اعتبار نہیں کررہا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم پر واضح کیا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان پر اعتبار نہیں رہا۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ فتنہ خان نے پاکستان پرمسلط ہوکرقومی خزانے پرہاتھ صاف کئے۔پاکستان کو سری لنکابنانے کا پورا بندوبست کیا۔بجلی کے کارخانوں کیلئے فیول نہیں خریدا، فتنہ خان نے عوام کو مشکل میں ڈالا جس کا مداوا ہم کرینگے ان کا کہناتھا کہ ہم دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں،
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان 2018 میں عوامی مینڈیٹ چرا کر اقتدار پر مسلط ہوا اور اس نے خزانے کو خالی کردیا، بات توشہ خانے کی نہیں بلکہ عادت کی ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان کا خزانہ خالی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ کا ساتھ دیں ہم آپ کو ان مشکلات سے نکالیں گے، آج ہمیں قیمتیں بڑھانی پڑ رہیں تو یہ فتنہ خان کی وجہ سے ہے، پوری محنت کے ساتھ نواز شریف اور شہباز شریف آپکو ان بحرانوں سے نکالیں گے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پنکی پیرنی کا بیٹا ابراہیم مانیکا گزشتہ چار سالوں میں ارب پتی ہوگیا جبکہ فرح گوگی نے بھی عوام کا پیسہ خوب لوٹا۔
یہ بھی پڑھیں:میں اپنے اداروں کیخلاف جنگ کرنے نہیں نکلا ، عمران خان