بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی ، شدید احتجاج

Jul 02, 2022 | 00:20:AM
دفتر خارجہ ، طلبی
کیپشن: دفتر خارجہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کی جانب سے ٹوئٹر اکاونٹس بلاک کرنے پر پاکستان کا شدید احتجاج، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا کر سخت احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے ٹویٹر پر 80 اکاونٹس بلاک کرنے پرشدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایران، ترکی، مصر، اقوام متحدہ، نیویارک میں پاکستان کے سفارتی مشن کے اکاونٹس بھی بلاک کیے،بھارت نے جیو بلاکنگ کے زریعے ریڈیو پاکستان کی نشریات بھی بلاک کیں،بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی معیار، ذمہ داری، اصولوں اور معلومات کے بہاؤ کے فریم ورک کے خلاف ہیں، بھارت سے پاکستان کے سفارتی مشن کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کرنے کے اقدام کو فوری طور پر واپس لینے کا کہا گیا، بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا بھارتی اقدام ہندوستان میں بنیادی آزادی کو روکنے کی خطرناک رفتار کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات ،پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ