الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کووارننگ دیدی

Jan 02, 2023 | 19:57:PM
الیکشن کمیشن, گوشوارے ,جمع,ارکان ,وارننگ
کیپشن: الیکشن کمیشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان صوبائی کو وارننگ جاری کردی۔ 

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبارئی ارکان کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی 15 جنوری تک مہلت دیدی،الیکشن کمیشن مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی ارکان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کردے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق  ارکان کو اہلیہ، زیر کفالت  اولاد کے اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوتے ہیں،کچھ ارکان اسمبلی کی جانب سے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی، ارکان اسمبلی 15 جنوری تک گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کو ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی، سابقہ ارکان اسمبلی کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے  کا معاملہ مناسب حکم کے لئے الیکشن کمیشن  کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  اب تک قومی اسمبلی کے 201 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کر ائی،سینٹ کے 36 ممبران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،پنجاب اسمبلی کے 159 ممبران، سندھ اسمبلی کے 76 ممبران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،خیبر پختوانخوا کے 74 اور بلوچستان اسمبلی کے 24 ممبران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،قومی ، صوبائی اسملیوں اور سیینٹ کے 1191 ممبران میں سے 570 نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں میں شامل ہو گئے،چیئرمین کشمیر کمیٹی مخدوم زادہ سید باسط سلطان بخاری ،سید خورشید شاہ ،وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کی جانب سے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے،پی ٹی آئی کے قاسم خان سوری بھی مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل،وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

بی این پی مینگل سردار محمد اختر مینگل نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے،وفاقی وزیر ساجد حسین طوری بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل،رہنماءپی ٹی آئی فواد چودھری نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے,پی ٹی آئی کے شفقت محمود، علی نواز اعوان، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے.

وفاقی وزیر خواجہ آصف، احسن اقبال نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے,شاہ محمود قریشی، عمر ایوب نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے,سردار ایاز صادق،محسن شاہنواز رانجھا نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے,پی پی رکن اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے.

جی ڈی اے کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے,سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل,سینیٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ نے بھی مالی گوشواروں کی تفصیل نہیں دی,سینیٹر مولا بخش چانڈیو، تاج حیدر نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے

پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز، اعظم سواتی نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے,وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے بھی گوشوارے جمع نہ کرائے,ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی 31 دسمبر تک  سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں .