مریم نواز کے کہنے پر کوئی ن لیگی استعفا نہیں دیگا،وفاقی وزیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی ن لیگی استعفے نہیں دے گا،این آر او ساری اپوزیشن کا نہیں صرف پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور فضل الرحمن کا مسئلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق غلام سرور نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کی بات کرتے ہیں. ان لوگوں نے زندگی گزارنی ہی جیل میں ہی ہے. وزیر اعظم نے کچھ روز قبل مذاکرات کی آفر کی،قومی مسائل، بھارت سے تعلقات، کشمیر کے معاملہ پر اپوزیشن سے بات ہو سکتی ہے،این آر او نیب قوانین پر بات نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ محمد علی درانی ،فضل الرحمان اور شہباز شریف سے ملے،یہ ایک اچھی پیش رفت ہے، بات چیت کے ذریعہ حل نکالا جائے۔برطانوی ہوا باز کمپنی کو روٹ دینے پر وزیر اعظم اور کسی وزیر کی خواہش نہ تھی.پی پی پی والے مجھے کہتے رہے میں نے پھر بھی آزاد الیکشن لڑا. مسلم لیگی اوپر ہو یا نیچے وہ سب چور ہیں.پی آئی اے کی کوئی نجکاری نہیں کی جارہی.