تمام سیاسی پارٹیوں نے سپریم کورٹ کو متنازع بنا دیا: سراج الحق

Apr 02, 2023 | 11:45:AM
 تمام سیاسی پارٹیوں نے سپریم کورٹ کو متنازع بنا دیا: سراج الحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جماعت اسلامی کی جانب سے پی پی 173 مین کارکنان کے اعزاز میں سحری کا اہتمام کیا گیا جس میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے خصوصی شرکت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 173 میں کارکنان کیلئے اعزازی سحری میں امیر جماعت اسلامی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں تمام سیاسی پارٹیوں نے سپریم کورٹ کو تقسیم کر کے اسے متنازع بنا دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا سحری کے موقع پر کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،عوام ہی اس ملک کی ہیرو ہیں، اللہ کا کرم ہی ہے جو ملک اس وقت تک باقی ہے، عوام کی وجہ سے ہی ملک چل رہا ہے۔ 

مزید پرھیں: پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی طرح ججز بھی آپس میں لڑ جھگڑ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ ایک آدمی کا نام نہیں تمام ججز پر مشتمل ایک ادراہ ہے، سپریم کورٹ میں بھی ایک تقسیم دیکھنے میں آ رہی ہے، اس وجہ سے باقی ادارے بے توقیر ہوگئے ہیں، موجودہ تمام پارٹیوں نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہے، اسےتنازع بنایا ہے، جنہوں نے نوٹس لیا وہ خود ہی حیران ہیں و پریشان ہیں، سپریم کورٹ، سیاست اور الیکشن کمشن اس وقت بند گلی میں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیا مستقبل ہوگا یہ تو اللہ ہی جانتا ہے، ایسی صورتحال میں جماعت اسلامی، اسٹبلشمنٹ اور سپریم کورٹ غیر جانبدار ہی رہیں اور وہی کام کریں جسکا حلف اٹھایا ہے، آرٹیکل چھ لگانا حکومت اور عدالتوں کا کام ہے، جنہوں نے دو دو بار آئیں توڑا اس پر بھی یہ آرٹیکل نہیں لگا۔

امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو ملک میں عدل انصاف ہوگا، جب بڑے قانون کا احترام کریں گے تب ہی چھوٹے بھی کریں گے، بڑے لوگ یہاں قانون کو روندتے ہیں، جب عام آدمی کو موقع ملے گا تو وہ بھی روندے گا، ہم سب کے لئے ایک سا احتساب نظام چاہتے ہیں۔