خونی کورونانےایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس نے خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔ ڈاکٹر فہد لیاقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔ ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر پولیو ضلع خیبر کے ڈاکٹر فہد لیاقت کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، طبعیت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فہد لیاقت کا تعلق ضلع صوابی سے تھا۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں شہید ڈاکٹروں کی تعداد 41 ہوگئی۔