ہمارا عزم درپیش چیلنجز سے زیادہ بلند ہے،عثمان بزادر

Jan 01, 2021 | 15:34:PM
ہمارا عزم درپیش چیلنجز سے زیادہ بلند ہے،عثمان بزادر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے 2020 میں ترقی کا پہیہ روکنے کی پوری کوشش کی، عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو یکسر رد کیا، نئے سال میں معیشت نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2021ء کا پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا، انشاء اللہ 2021ء عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا، پی ڈی ایم کو نئے سال پر انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے پاکستان کے لئے سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے سال میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفرمزید تیز ہوگا، 2020ء میں معیشت کی مضبوطی کی بنیاد رکھی گئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی، ہمارا عزم درپیش چیلنجز سے زیادہ بلند ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 2021 پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن ثابت ہوگا، پاکستان کو پر امن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، ہمیں سال 2020ء کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہوگا، مشکل حالات سے گزرنے اور ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔