کورونا کیسز میں اضافہ: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا

Aug 01, 2021 | 20:13:PM
کورونا کیسز میں اضافہ: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مختلف علاقوں میں لاک ڈاﺅن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کی تقریباً27 گلیوں کو سیل کیا گیا ہے ،ان میں سیکٹر آئی ایٹ فور، جی ٹین تھری ، ایف الیون ،سیکٹر ایف الیون تھری، جی تھرٹین ٹو، ای الیون فور کی گلیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جی نائن فور، ایف فیفٹین، ایف ایٹ ون، جی نائن ون کی گلیاں بھی شامل ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ جن گھروں میں کورونا پازیٹو کیسز ہیں انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے،پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان گھروں کی مکمل نگرانی کرے گی ،حمزہ شفقات نے کہاکہ شہری ماسک کا استعمال کریں اور ویکسی نیشن کا عمل مکمل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: وضاحتی بیان کے بعدشہزا د اکبر کا زیر علاج نذیر چوہان کو فون۔۔ خیریت دریافت کی