سڑکوں کی حالت پر حکومتی توجہ دلانے کیلئے برطانوی شہری کا انوکھا طریقہ

Apr 01, 2023 | 16:28:PM
سڑکوں کی حالت پر حکومتی توجہ دلانے کیلئے برطانوی شہری کا انوکھا طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی شہری نے سڑک پر پڑے گڑھوں پر حکومتی توجہ دلانے کی خاطر گڑھوں میں نوڈلز بھر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری نے سڑک پر پڑے گڑھوں پر حکومتی توجہ دلانے کیلئے نوڈلز کا استعمال کر لیا ہے۔برطانوی شہری نے سڑک پر پڑے گڑھوں میں نوڈلز بھر دیئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہری نے سڑک پر پڑنے والے گڑھوں سے تنگ آ کر گڑھوں پر حکومت کی توجہ مرکوز کرنے کی خاطر انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور سڑک پر پڑے گڑھوں کے اندر نوڈلز پکا ڈالے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: اذان اور حسن قرآت مقابلوں میں شریک پہلے پاکستانی کی مسحور کن آواز

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑک پر پڑے گڑھوں میں نوڈلز پکانے والے شہری کا نام مارک موریل ہے جس نے قدیم نوڈلز برانڈ ،پوٹ نوڈلز، کے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھایا ہے۔شہری کو یہ کارنامہ سر انجام کرنے پر برطانوی میڈیا کی جانب سے مسٹر پوٹ ہول کا لقب دیا گیا ہے۔ 

مارک موریل کا میڈیا سے کہنا تھا کہ برطانیہ میں سڑکو ں پر گڑھے پڑھنے کا مسئلہ آئے روز بڑھتا جا رہا ہے اور وہ اس حوالے سے آگاہی کیلئے پچھلے 10 سالوں سے مہم چلا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت سڑکوں کی مرمت کر دیتی ہے تو ہمیں گڑھوں جیسے مسائل کا چھٹکارا مل سکتا ہے۔