سعودی عرب: اذان اور حسن قرآت مقابلوں میں شریک پہلے پاکستانی کی مسحور کن آواز

Apr 01, 2023 | 12:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب میں جاری اذان اور تلاوتِ حسن قرآت کے جاری مقابلے میں پہلے پاکستانی شہری کی خوبصورت آواز میں اذان نے ججز کو متاثر کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اذان اور حسن قرآت کے مقابلے جاری ہیں جن میں پہلی بار کسی پاکستانی شہری نے شرکت کر کے اپنی محسور کر دینے والی آواز سے ججز کو متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: قابض اسرائیلی فوج نے فسلطینیوں سے کھیل کا حق بھی چھین لیا

پاکستانی شہری عبدالرشید نے اذان کے مقابلے میں شرکت کی ہے جہاں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ مقابلہ اذان کیٹیگری میں اپنی دلفریب، شائستہ آواز اور عمدہ لہجے سے سننے والوں کے دلوں کو موہ لیا جبکہ ججز کی جانب سے بھی پاکستانی شہری کی دلفریب آواز اور خوبصورت انداز کو خوب پسند کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عطرالکلام مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں انعامی رقم بارہ ملین ریال مختص کی گئی ہے۔