مولانا فضل الرحمان سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Oct 31, 2023 | 19:55:PM
مولانا فضل الرحمان سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفد سمیت ملاقات کی، وفد میں منسٹر قونصلر زانگ نو، زھانگ ڈووا اور وانگ سیٹا شامل تھے، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور سی پیک کے متعلقہ امور پر بات چیت ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پختونخوا اور بلوچستان میں غیرآباد قابل کاشت اراضی چین کے تعاون سے زیر کاشت لانا چاہتے ہیں، پختونخوا اور بلوچستان میں ترقی کیلئے صنعتی اور اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں، پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بڑا کارگو ایئرپورٹ زرعی انڈسٹری کیلئے ضروری ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ ہم ملکر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں، چین کے سفیر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو دورہ چین کی دعوت دی گئی، مولانا فضل الرحمان نے دورہ چین کے حوالے سے چینی سفیر کی دعوت قبول کرلی، ملاقات میں محمد جلال الدین سابق سفیر، مشیر امور خارجہ اور ترجمان مولانا فضل الرحمان مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے۔