ہاکی لیجنڈزنے قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لئے مختلف تجاویز  پیش کردی

Oct 31, 2023 | 19:19:PM
ہاکی لیجنڈزنے قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لئے مختلف تجاویز  پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے  ڈی جی سپورٹس  پنجاب اور ہاکی اولمپیئنز کی ملاقات،ہاکی لیجنڈزنے ہاکی کی ترقی کے لئے مختلف تجاویز  پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے ہاکی لیجنڈز اولمپئنزاختر رسول، شہباز سینئر، آصف باجوہ کی ملاقات ہوئی،،ملاقات میں ہاکی لیجنڈزنے ہاکی کی ترقی کے لئے مختلف تجاویز دیں،ہاکی تربیتی کیمپس، ہاکی سنٹرز آف ایکسیلنس اور انٹر نیشنل ایونٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل  نے کہا کہ ہاکی ٹرف رکھنے والے پنجاب کے 25شہروں میں ہاکی اکیڈمیز قائم کی جا ہیں گی،ہاکی کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ہاکی کی میں نئے ٹیلنٹ کے لیے 25روزہ تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہاکی اولمپئنز نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے 25روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد بہترین فیصلہ ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب کا انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی کے فروغ کے لیے اہم ہے،انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کاانعقاد خوش آئند،ہاکی کے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تربیتی کیمپ کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب کو بہترین کوچز مہیا کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی کے آڑ میں قانونی افغانوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان

اس موقع پرسیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن  اولمپئن رانا مجاہداور اولمپئن خواجہ جنید ،پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ کی سربراہ تنزیلہ عامر چیمہ اور سابق کپتان راحت خان بھی شریک ہوئے۔