ویرات کوہلی نے میٹرک میں کتنے نمبر حاصل کئے؟ مارکس شیٹ سامنے آگئی

Mar 31, 2023 | 22:31:PM
ویرات کوہلی نے میٹرک میں کتنے نمبر حاصل کئے؟ مارکس شیٹ سامنے آگئی
کیپشن: ویرات کوہلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے خود ہی اپنی دسویں جماعت کی مارکس شیٹ سوشل میڈیا ایپ پر شیئر کردی۔
بھارت میں استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپ پر ویرات کوہلی نے اپنی دسویں جماعت کی مارکس شیٹ کی بہت ہی واضح تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ منفرد جملے بھی لکھے۔ویرات کوہلی نے لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ وہ چیزیں جو آپ کی مارک شیٹ میں کم ترین ہوتی ہیں پر وہ آپ کی شخصیت میں سب سے زیادہ اضافہ کرتی ہیں۔مارکس شیٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی دسویں جماعت کا رزلٹ 2004 میں آیا۔
مارکس شیٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے دسویں جماعت میں 6 مضمون پڑھے۔ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ نمبرز انگلش کمیونیکیشن جبکہ سب سے کم ریاضی میں حاصل کیے۔ویرات کوہلی کی مارکس شیٹ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں شاید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں دلچسپی تھوڑی کم تھی۔


بھارتی بیٹر کی مارکس شیٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر ان کے مداح دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ کم سے کم ایک چیز میں تو میں ویرات کوہلی سے آگے ہوں کیونکہ ایک سبجیکٹ میں میرے نمبرز زیادہ ہیں۔ایک شخص نے لکھا کہ کرکٹ کے میدان میں تو ناسہی لیکن نوجوان طلبا دسویں جماعت کے امتحان میں زیادہ نمبرز لے کر ویرات کوہلی سے آگے نکل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اگر مزید اقتدار میں رہتا توزیادہ حالات خراب ہوتے،شاہد خاقان عباسی