انتخابات سے متعلق کیس پر فل کورٹ بنایاجائے, نواز شریف

Mar 31, 2023 | 20:52:PM
 انتخابات سے متعلق کیس پر فل کورٹ بنایاجائے, نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ سب متفق ہے کہ انتخابات سے متعلق کیس پر فل کورٹ بنایاجائے،یہ قومی مسئلہ ہے کسی ٹرک یا ریڑھی والے کا معاملہ نہیں،پاکستان کو تباہی سے دوچار نہیں ہونے دیں گے،فل کورٹ بنائیں اس کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔

لندن میں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ساتھ مذاق ہورہا ہے،ہمارے دور میں ڈالر105 روپے کا تھا،ملک تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑا ہے، عوام کھڑے ہوجائیں، ثاقب نثار اور دیگر سے پوچھیں نوازشریف کو کیوں نکالا؟۔

 نوازشریف کا کہنا تھا کہ جو بینچ ہی قبول نہیں اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا؟ ، ہمیں فل کورٹ پر اعتماد ہے ، 3 رکنی بینچ کیوں سماعت کررہا ہے؟ یہ قومی مسئلہ ہے کسی ریڑھی والےیا خالی پلاٹ کا ایشو نہیں، قوم آنکھیں کھولے، کیا عمران خان کیلئے بینچ بنیں گے اور فیصلے ہوں گے۔

 نوازشریف نے مزید کہا کہ قوم کے لوگو دیکھو!تمھارے ساتھ گھناؤنا مذاق ہورہا ہے، قوم کو مقروض کردیا گیا، ایک ایک ڈالر کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، ایک شخص کی خاطر اس طرح کے فیصلے کئے جارہے ہیں، قوم کو انہی بینچز کے فیصلوں نے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا،جسٹس شوکت صدیقی نے جو باتیں کیں ان کا نوٹس لیا گیا؟ چیف جسٹس کے آنسو اگر اللہ کے ڈر سے آئے ہیں تو اچھی بات ہے۔