پوزیشن بہتر۔۔ مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے: شیخ رشید 

Jul 31, 2021 | 13:05:PM
پوزیشن بہتر۔۔ مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے: شیخ رشید 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ (ن) سے (ش) نکلے گی،ہماری پوزیشن بہت بہتر ہے،مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔

راولپنڈی میں میونسپل لیبر یونین سی بی اے کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر 2023 میں ہوں گے، سیاست دان ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کے 8 ماہ میں الیکشن ہونے ہیں۔ انہیں سمجھ آنی چاہیے پی ٹی آئی بہتر پوزیشن میں آرہی ہے، مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔ جھنگی سیداں میں ورکرز کے فلیٹ بنا کر دیں گے عنقریب آپ اچھی اچھی خبریں سنیں گے۔میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ (ن) سے (ش) نکلے گی ۔ آزاد کشمیر انتخابات میں بھی کہہ دیا تھا کہ پیپلز پارٹی دوسرے جب کہ (ن) لیگ تیسرے نمبر پر ہوگی اور ویسا ہی ہوا۔ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا یہ  عمران خان کو ہی پتہ ہے۔حکومت کے آخری دو سال صرف غریبوں کے لئے کام کروں گا۔ سینٹری ورکرز کو اسلام آباد سی ڈی اے میں بھی بھرتی کریں گے نالہ لئی ترجیح ہے یہ مکمل کر کے سکوں ملے گا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے، یہ سب بے گناہ ہیں اور یہ کل 6 لوگ تھے، اسلام آباد حساس شہر ہے، خطرات ہیں لیکن موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ لال حویلی کے قریب فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں ،مجھ پر بھی حملے ہوئے ہیں۔ نور مقدم کیس کے ملزموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،میرا بس چلے نور مقدم قتل کے ملزم کو گولی مار دوں۔

یہ بھی پڑھیں:   اپوزیشن کیخلاف جھوٹے کیسز انتقام کو پہنچ رہے ہیں:رانا ثناء اللہ