سمندری طوفان ’’ملیسا‘‘ سے جمیکا اور کیوبا میں تباہی ،30 افرادجان کی بازی ہار گئے

Oct 30, 2025 | 09:20:AM
سمندری طوفان ’’ملیسا‘‘ سے جمیکا اور کیوبا میں تباہی ،30 افرادجان کی بازی ہار گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سمندری طوفان ’’ملیسا‘‘  جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس کی جانب بڑھنے لگا۔

کیٹگری تھری میں تبدیل ہونے والے طوفان سے 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں  ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

بہاماس کے جنوبی علاقوں سے لوگوں کو  انخلا کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر گردن پرگیند لگنے سےزندگی کی بازی ہارگیا 

کیوبا میں تقریباً 7 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور کئی سڑکیں بند ہیں۔

جمیکا میں طوفان کے باعث سینٹ الزبتھ کا علاقہ زیرِ آب آگیا جہاں  5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ ہزاروں مکانات بھی متاثر  ہوئے۔