قائد عوام نے شہادت قبول کی اصولوں پر یوٹرن نہیں لیا،بلاول بھٹو زرداری

Nov 30, 2022 | 18:46:PM
چیئرمین پیپلزپارٹی، بلاول بھٹو زرداری، غلط بتایا جاتا ہے، لیڈر یوٹرن لیتا ہے،
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ غلط بتایاجاتاہے کہ لیڈر یوٹرن لیتا ہے ،قائد عوام نے شہادت قبول کی اصولوں پر یوٹرن نہیں لیا،بی بی شہید نے بھی مشکلات کے باوجود اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
کراچی پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پر نشترپارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے عوام نے دل جیت لیا،کراچی کااگلامیئر پیپلزپارٹی کاجیالاہوگا،ان کاکہناتھا کہ جئے بھٹوکانعرہ لگاتے ہوئے ہم نے 3آمروں کوبھگایاہے، پیپلز پارٹی انتشار کی سیاست کومسترد کرتی ہے،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے،پیپلزپارٹی نفرت کی بجائے امید کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ شہید بھٹونے پاکستان کواپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑاکیا،پیپلزپارٹی نے آمریت کامقابلہ کرکے جمہوریت کومضبوط کیا،پیپلزپارٹی نے پاکستان کومتفقہ دستور دیا۔
انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کیلئے جمہوریت کومضبوط بناناہوگا،قائد عوام نے شہادت قبول کی اصولوں پر یوٹرن نہیں لیا،بی بی شہید نے بھی مشکلات کے باوجود اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،غلط بتایاجاتاہے کہ لیڈر یوٹرن لیتا ہے ،لیڈر کبھی یوٹرن نہیں لیتے،اصولوں پر ڈٹ جاتے ہیں ،بی بی شہید نے راولپنڈی میں کھڑے ہوکر وقت کے آمر اور دہشت گردوں کوللکارا.

بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ بی بی شہید نے ملک میں ضمیر کی سیاست کوفروغ دیا،آج کل جعلی سازش کی بات ہوتی ہے،بی بی شہید کیخلاف اصل سازش ہوئی ،بی بی کی شہادت پر صدر زرداری نے پاکستان کھپے کانعرہ لگایا،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ میں نے کبھی ذاتی انتقام کی بات نہیں کی ،ہمیشہ جمہوریت کوبہترین انتقام کہتاہوں ،صدر زرداری نے ایک بھی سیاسی قیدی نہیں رکھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو95ہزار جنگی قیدی وطن واپس لیکر آئے، دشمن کے قبضہ سے 5ہزار مربع کلومیڑ زمین واپس لیا،ایک سر زمین پر ایک آئین دیا، شہید زوالفقار علی بھٹو نے پہچان دی،تمام صوبوں کا ان کا وقار دیا، 

ان کاکہناتھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہر پاکستانی کو ووٹ کا حق دیا،کسان،ہاری،مزارعے کو عوامی حقوق دیا،پہلے سرمایہ داروں کا راج تھا،اب سب کو حقوق دلایا،مزدور سے طلبہ کو یونین کا حق دلایا۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ کل بھی عوام تھی آج بھی وہی ہے،ورکر ہمارے ماتھے کا جھومر کل بھی تھے آج بھی ہیں،روٹی کپڑا اور مکان کل بھی ہمارا نعرا تھاآج بھی ہے،ملک چلانا ہے تو یہ نوجوان ہم کو بتائیں گے ،بھٹو شہید نے دنیا بھر میں پاکستانیوں کو روزگار دلوایا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان : مدرسے میں بم دھماکا ، بچوں سمیت 16 افراد شہید