حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب بن گئے

Apr 30, 2022 | 11:55:AM
حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھالیا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں حمزہ شہباز نے شیروانی پہن رکھی تھی،حلف برداری کی تقریب کےبعدحمزہ شہبازایوان وزیراعلیٰ پہنچیں گے،ایوان وزیراعلیٰ میں حمزہ شہبازکوگارڈآف آنردیاجائےگا۔

گورنرہاؤس میں منعقد حلف برداری کی تقریب میں مریم نواز، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی۔ گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو گورنر ہاؤس جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر۔گورنر ہاؤس پرغنڈوں کا قبضہ ، گورنر پنجاب نے صدر  عارف علوی کو خط لکھ دیا

دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔ گورنر نے عثمان بزدار کا استعفی مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو گورنر کا فیصلے پر مبنی خط موصول ہوگیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفی آئین کے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفی گورنر کے نام دیا ہی نہیں، عثمان بزدار نے استعفی وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔ گورنر پنجاب نے اسپیکر کو عثمان بزدار کی قائد ایوان کی حیثیت کے لئے آئینی اقدامات کا مراسلہ جاری کر دیا۔