وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Apr 30, 2021 | 23:51:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف درخواست بھی 4 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے 2015 میں اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر افتخار احمد گھمن سابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال لاہور نے سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ پنجاب حکومت کی نئی انکوائری کی درخواست خارج کی جائے،2009 میں بطور میڈیکل سپریٹنڈنٹ اسپتال میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کارروائی کی۔ درخواست میں کہاگیاکہا 11 ستمبر 2014 میں پنجاب سروس ٹربیونل نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا۔سپریم کورٹ بھی 4 فروری 2019 کو میرے حق میں فیصلہ دے چکی۔
 درخواست میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تووزیراعظم اسمبلیاں توڑدینگے۔۔ اسد عمر کا انکشاف