بینکوں کا ترمیم شدہ بجلی کے بلوں کی وصولی سے انکار

Sep 29, 2022 | 11:40:AM
 بینکوں کا ترمیم شدہ بجلی کے بلوں کی وصولی سے انکار
کیپشن: بینک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور (شاہد سپرا)ترمیم شدہ بلوں کی وصولی پر لیسکو کے اجازت نامے کا مقررہ مدت ختم ہو گئی ہے۔مدت ختم ہونے پر تمام بینکس میں بجلی کی وصولی کا کام منجمد ہو گیا۔لیسکو کے تمام دفاتر سے ترمیم شدہ بلز صارفین کو جاری کئے گئے۔بینکوں نے بل وصول کرنے سے انکار کردیا ۔

 ترمیم شدہ بلوں کی وصولی پر لیسکو کے اجازت نامے کا مقررہ مدت ختم ہو گئی،مدت ختم ہونے پر تمام بینکس میں بجلی کی وصولی کا کام منجمد ہو گیا،لیسکو کے تمام دفاتر سے ترمیم شدہ بلز صارفین کو جاری کئے گئے،بینکس اور ڈاکخانے کے ملازمین نے بل وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

ضرور پڑھیں : عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم، بجلی ساڑھے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی

لیسکو نے ترمیم شدہ بلوں کی وصولی کے لئے اکتیس اگست تک اجازت دی تھی،نوٹیفکیشن کی روشنی میں بینکوں نے کٹنگ والے بلز لینے پر پابندی لگا دی ہے،بلز جمع نہ ہونے پر صارفین مختلف دفاتر، اور بینکوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے،لیسکو نے ہزاروں صارفین کو ستمبر میں ترمیم شدہ بلز جاری کئے،اقساط، تصحیح سمیت دیگر امور کی بنیاد پر ترمیم شدہ بلز کا اجراء کیا گیا۔