عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم، بجلی ساڑھے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی

Sep 29, 2022 | 12:21:PM
حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے بجلی ایک ماہ کیلئے ساڑھے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
کیپشن: بجلی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی سے) حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے بجلی ایک ماہ کیلئے ساڑھے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ سی پی پی اے نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 22 پیسے اضافہ مانگا تھا۔ اتھارٹی نے اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمت میں ساڑھے 19 پیسے فی یونٹ اضافے سے صارفین پر 2 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کے الیکڑک نے صارفین کو اچھی خبر سناتے ہوئے بجلی چار روپے ستاسی پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔

کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ بجلی صارفین کو سات ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔