سپریم کورٹ:جسٹس یحییٰ آفریدی کی ازخود نوٹس کا مقدمہ سننے سے معذرت 

Sep 29, 2021 | 15:52:PM
، بلڈنگ، سپریم کورٹ
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں محکمہ تعلیم سندھ میں تقرریوں سے متعلق سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے ازخود نوٹس کا مقدمہ سننے سے معذرت کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نے ازخود نوٹس کا مقدمہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے ازخود نوٹس کے اختیارات کے استعمال پر سوال اٹھا دیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کاموقف  ہے کہ سپریم کورٹ کو عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اختیار استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا میرا موقف ہے جب تک طریقہ کار طے نہ ہو از خود نوٹس کا اختیار استعمال کرنا مناسب نہیں،   جسٹس یحییٰ آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ از خود نوٹس میں بنچ کی تشکیل کیا ہوگی،دیکھنا ہے ازخود نوٹس میں بنچ کس طرح تشکیل پائے گا۔ 

سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف عبدالقدوس بزنجو متحرک،اپوزیشن سےبیک ڈور رابطے