ن لیگ کی غلطی تسلیم کرنے تک پی پی اور اے این پی کو PDMسے نکالنے کی تجویز

May 29, 2021 | 09:22:AM
ن لیگ کی غلطی تسلیم کرنے تک پی پی اور اے این پی کو PDMسے نکالنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں  جاری ہے۔  مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی،، ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر مشاورت کی جارہی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مریم نواز اجلاس میں شریک ہیں.

تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد میں جاری اجلاس (ن) لیگ کی میزبانی اور مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت منعقد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے وضاحت یا غلطی تسلیم کئے جانے تک پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کی تجویز دی ہے۔پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے دونوں جماعتوں کو جاری شوکاز نوٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں نے جواب دینے کی بجائے پی ڈی ایم کی تضحیک کی، مولانا فضل الرحمان نے دونوں پارٹیوں کو اپنے فیصلوں پرنظرثانی کے لیے کہا لیکن دونوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا دونوں جماعتوں کے بارے مؤقف واضح ہے، اب پی ڈی ایم ان دونوں کے بارے میں فیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے عشائیے میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہر ایک کو ان غلطیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے جو ان سے سرزد ہوئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جن کو قوم پر مسلط کیا گیا وہ نااہل ثابت ہوئے، اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، دینی مدارس پر بھی نقب لگا کر نئے بورڈ متعارف کرا دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق۔ 2455 مثبت کیسز رپورٹ