پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔ منحرف ارکان نے بڑا اعلان کردیا

Mar 29, 2022 | 13:22:PM
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔ منحرف ارکان نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور اپنے وعدے کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،  تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان نے ہر صورت تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان رمیش کمار اور باسط سلطان بخاری شرکت کی۔

تاحیات نا اہلی کے امکان پر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان اور اپنے وعدے کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہوں، نہ صرف میں بلکہ ہمارے تمام ساتھی اپنی کمٹمنٹ پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے فیصلے پر افسوس ہوا۔اس کے علاوہ نجی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے منحرف پی ٹی آئی رکن باسط سلطان بخاری نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کامیاب بنائیں گے، خوش فہمیاں دور کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا، کہتے  ہیں کہ زندگی رہی تو عدم اعتماد کا ووٹ عمران خان کے خلاف دوں گا،  میں حکومت کے خلاف اصولی موقف سے واپس نہیں ہوسکتا، وزیراعظم نے بہت سارا وقت ضائع کر لیا، حکومت جمہوری اداروں میں استحکام لانے اور صوبوں میں گورننس کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا روزہ کب ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اہم پیشگوئی کردی