مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کب تک چلے گی ۔۔آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں نظر نہیں آتی،حکومت ہے نہیں چلے گی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں، اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔ اس کا بلو بیک پاکستان پر آسکتا ہے، ہمیں افغانستان کے معاملے پر نظر رکھنی اور سوچ بچار کرنا ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ہر معاملے پر اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔پی ٹی آئی حکومت اپوزیشن کو بغیر اعتماد میں لئے فیصلے کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ۔۔ فیصلہ آج ہو گا