آرمی چیف کی وزیراعظم ہاؤس آمد، اہم امور پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم امور پر مشاورت کی ہے۔ آرمی چیف نے وزیراعظم سے ملکی داخلی اور سلامتی صورتحال پر گفتگو کی۔
دوران ملاقات آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی۔ جس پر وزیراعظم نے پاک فوج کی تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی خدمات کو بھی سراہا۔