کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ 

Jul 28, 2023 | 11:18:AM
سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں فرق برقرار، بڑھتی قیمتوں سے شہریوں کیلئے نذرونیاز کی تیاری مشکل ہوگئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان) سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں فرق برقرار، بڑھتی قیمتوں سے شہریوں کیلئے نذرونیاز کی تیاری مشکل ہوگئی۔ 

سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔ پالک کی قیمت میں 40 روپے اضافہ کے بعد پالک کی نئی قیمت 140 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، متعدد مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

ٹماٹر 20 روپے اضافے کے بعد 120 روپے فی کلو میں فروخت، بھنڈی 240 روپے فی کلو، کھیرا سو روپے فی کلو، بینگن 120 روپے فی کلو، ہری مرچیں 200 روپے فی کلو جبکہ ادرک 740 روپے فی کلو پر فروخت ہورہا ہے۔