درآمدی ادائیگیوں کی پیشگی شرط لینےکی مجاز  ڈیلرز  پر  عائد شرط ختم

Dec 28, 2022 | 11:48:AM
درآمدی ادائیگیوں کی پیشگی شرط لینےکی مجاز  ڈیلرز  پر  عائد شرط ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)درآمدی ادائیگیوں کی پیشگی شرط لینےکی مجاز  ڈیلرز  پر  عائد شرط 2 جنوری سے ختم کی جا رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاز ڈیلرز درآمدی ادائیگیوں کے لیے اپنے صارفین سے رجوع کریں، مجاز ڈیلرز صارف کے رسک پروفائل اور مارکیٹ لیکوڈٹی مدنظر رکھتے ہوئے ادائیگیاں کریں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ضروری اجناس، توانائی، برآمدی شعبے کاخام مال، زرعی ان پٹس، ایک سالہ ادھار پر کی جانے والی درآمدات اور تکمیل کے قریب ایکسپورٹس منصوبوں کی ادائیگی کو ترجیح دی جائے۔

ضرور پڑھیں :پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں: اسحاق ڈار
سرکاری بینک نے مجاز ڈیلرزکو ادائیگیاں ترجیحات سےکرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔