اسلام آباد ہائیکورٹ:نیب کی نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

Apr 28, 2021 | 14:03:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ:نیب کی نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نیب نےاسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل بنچ نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کی طرف سے کوئیٍ بھی پیش نہ ہونے پر عدالت عالیہ نے حیرانی کا اظہار کیا۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نیب موجود ہی نہیں؟ نیب نے ہی تو درخواست دی تھی، کیا نیب کو کورونا ہو گیا ہے؟عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے اپیلوں کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت اب مئی کے آخری ہفتے میں ہوگی۔ 

بعد ازاں نیب حکام اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور نیب پراسیکیوٹرجہانزیب بھروانہ نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اشتہاری ہوچکے عدالتی معاونت کون کرے گا؟ نیب اور نواز شریف کے وکیل دونوں عدالت کی معاونت کریں کہ کیسے نمائندہ مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں نئے کھلاڑی کی انٹری۔۔ کل وزارت اطلاعات کا حلف اٹھائیں گے