مذہبی تنظیم سیاسی جماعت نہیں ، صبر کی حد ہوتی ہے۔اب برداشت نہیں کرینگے۔فواد چوہدری

Oct 27, 2021 | 18:07:PM
فو اد چو دھری،تحریک لبیک،وفاقی وزیر
کیپشن: فوا د چو دھری،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم  مذہبی تنظیم والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، روز روز کا یہ تماشہ اب ختم ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پہلے  بھی 6 مرتبہ ڈرامہ کر چکے ہیں ۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر خون بہے۔کالعدم  مذہبی تنظیم سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک  عسکریت پسند گروہ ہے ۔ کسی صورت ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں روڈ پر کورٹ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک سو ال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ  کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کو عسکریت پسند گروہ کے طور پر ٹریٹ کیا جائے گا۔ کالعدم  مذہبی تنظیم  بہانے بہانے سے دھرنا دینے کی عادی بن چکی ہے۔ ریاست کے صبر کی حدہوتی ہے۔ ریاست کی رٹ کی چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا کہ کسی کو طاقت کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ٹی ایل پی نے گزشتہ احتجاج کے دوران 6 پولیس اہلکاروں کو شہیدکیا۔ ابھی بھی سادھو کی میں 27کلاشنکوف بردار کے دھرنے میں شامل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ کالعدم ٹی ایل پی والے حالیہ احتجاج میں بھی تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرچکے ہیں۔ جھوٹی خبریں پھیلانے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں۔ کالعد م ٹی ایل پی کو بھارت سے سوشل میڈیا کے ذریعے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ ٹی ایل پی کا سوشل میڈیا ونگ فیک نیوز پھیلا رہا ہے۔فیک نیوز پھیلانے والے ہوش کے ناخن لیں۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ لاہور کا ضمنی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں۔ سندھ حکومت اس حوالے سے معاملے کا جائزہ لے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے ہفتہ وار آگاہی دیتے رہیں گے، چھوٹے کاشتکاروں کو جدید فارمنگ کی طرف لایا جارہا ہے۔ حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو مراعات فراہم کررہی ہے۔ کابینہ اجلاس میں ہوابازی سے متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی ایس ایس امتحان میں حصہ لینے کیلئے سکریننگ ٹیسٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکریننگ ٹیسٹ سے امتحانات کے حوالے سے ایف پی ایس سی کو آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل نے زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کی سزا کو غیر اسلامی قرار دیدیا